: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ٹوئٹر سے پوری دنیا کو شام کے حلب کی ہر خبر دینے والی بانا العابد کو
محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ بانا کو محفوظ نکالے جانے کی معلومات ترکی کی وزارت
خارجہ نے دی۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ بانا کے خاندان
سمیت ہزاروں لوگوں کو باغیوں کے قبضے والے مشرقی حلب سے محفوظ نکال لیا
گیا۔ اس دوران، بانا نے بچاو اہلکاروں کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر بھی ٹوئٹر
پر شیئر کیں۔ بتا دیں، محض 7 سال کی بانا ، صدر براک اوباما سے لے کر روس کے صدر
ولادیمیر پوتن تک کو ٹویٹ کر چکی ہیں اور دونوں ممالک سے جنگ بندی کی اپیل
بھی کر چکی ہیں۔ اتنا ہی
نہیں ننھی بانا نے امریکی صدر براک اوباما کی
اہلیہ مشیل اوباما سے بھی مدد کی فریاد کی تھی۔ اس کے لئے اس نے اپنا ویڈیو
بھی اپ لوڈ کیا جس میں مشیل اوباما کو ٹیگ کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ بانا اپنی ماں فاطمہ کی مدد سے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ سنبھالتی
ہیں۔ بانا کی ماں شام میں چل رہی خانہ جنگی سے جڑی ہر پوسٹ، تصاویر اور
ویڈیوز ٹویٹر پر اپ لوڈ کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بانا کے ٹوئٹر پر ساڑھے
تین لاکھ فالوورز ہیں جس میں جے کے رولنگ جیسی کئی جانی مانی ہستیاں شامل
ہیں۔ حلب سے بانا کے محفوظ نکلنے کی خبر ملتے ہی اس کے ٹوئٹر ہینڈل پر
مبارکباد کا تانتا لگ گیا۔